ایل برٹا (جیوڈیسک) کینیڈا کے صوبے ایل برٹا کے شہر کیل گری(Calgary) میں سیلاب سے 75 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مسلسل بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں شہر میں 154 ملی لیٹر بارش ہوئی ہے۔ جس کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئیں ہیں۔
گھر سیلابی پانی میں تیر رہے ہیں۔ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ فوج ہیلے کاپٹرزکی مدد سے امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہے، جبکہ شہر کا چڑیا گھر بھی بند کرکے جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔