کینیڈا کے سفید جزیرے میں پہلی مسجد کی تعمیر کی اجازت

Canada

Canada

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈاکے شمال میں واقع سفید جزیرے ایکالویت میں پہلی مسجدکی تعمیر کی اجازت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرے میں 80 غیر ملکی مسلمان آبادہیں جن میں سے 30 عرب ممالک اور باقی بھارت اور صومالیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

جزیرے میں مقامی اسکیمونسل کے 8 ہزار باشندے آبادہیں جن میں صرف ایک مقامی مرد اور 6 خواتین مسلمان ہیں۔ ان مٹھی بھر مسلمانوں کا مشترکہ خواب مسجدکی تعمیر تھا۔

وہ اپنی اس چھوٹی سی دنیا میں اللہ اکبرکی آواز سننے کو ترس گئے تھے۔ اب ان کی امیدیں برآئی ہیں۔ مقامی حکومت نے ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ ایکالویت ریاست نونافوت کا دارالحکومت بھی ہے۔