کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ۔ شدید برف باری کے باعث کئی پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔
کینیڈا کے جنوبی صوبے Ontario میں دس انچ سے زائد برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق برف باری کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں تین سو سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں ۔ برف ہٹانے کے لیے دو سو سے زائد گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔