کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر کی طبیعت لندن میں شو کے دوران خراب

Justin Bieber

Justin Bieber

لندن(جیوڈیسک)لندن کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر کی طبیعت لندن میں شو کے دوران خراب ہوگئی اور انہیں ھسپتال لے جانا پڑا۔جسٹن بیبر کو لندن کے او ٹو ایرینا میں پرفارمنس کے دوران سانس لینے میں تکلیف ہوئی۔

وہ اسٹیج سے چلے گئے اور ڈاکٹروں نے انہیں آکسیجن دی۔ بیس منٹ کے وقفے کے بعد وہ واپس آئے اور اپنی پرفارمنس مکمل کی۔ شو کے اختتام پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں واپس ریلیز کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کو صحت کا کوئی مسئلہ لاحق نہیں ہے اور ان کی طبیعت صرف موسم کی وجہ سے خراب ہوئی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جسٹن بیبر کی طبعیت اسٹیج پر خراب ہوئی ہو گذشتہ سال جون میں بھی وہ پیرس میں شوکے دوران اسٹیج پر گر گئے تھے۔