اوٹاوا (جیوڈیسک) ورلڈ چیمپئن سیبسٹئن ویٹل فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس میں پول پوزیشن سے ریس کا آغاز کریں گے۔ کینیڈا میں جاری فارمولا ون ریس کے کوالیفائنگ رانڈ میں ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور نے بارش کے باوجود شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔
گیلے سرکٹ پر انہوں نے تیز ترین رفتار میں ڈرائیونگ کی۔ ٹرپل ورلڈ چیمپئن ویٹل نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ پچیس اعشاریہ چار دو پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔ سابق عالمی چیمپئن برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن صفر اعشار صفر آٹھ سات سیکنڈز کے فرق سے دوسری اور فن لینڈ کے ڈرائیور تیسری پوزیشن پر رہے۔