مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بی آر بی نہر کے پل کی غلط تعمیر، نہر کی پٹری اور قیمتی درخت نہر میں گرنے لگے، کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی ڈگری کالج کی عمارت خطرے میں، متعدد دیہات کو جانے والا رستہ بھی بند ہونے کا اندیشہ، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں کی طرف سے فوری نوٹس لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ کی تعمیر کے وقت بی آر بی نہر مصطفی آباد کے پل کی دیواریں کا رخ درست سمت نہ ہونے پر نہر کا پانی ڈگری کالج کے ساتھ بننے والی پٹری کو تیزی سے متاثر کرنے لگا۔
اب تک 7فٹ کے قریب پٹری اور نہر کنارے لگے قیمتی درخت نہر میں گر چکے ہیں، جبکہ پانی کا بہائو پٹری کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی ڈگری کالج کی عمارت کو شدید خطرہ لا حق ہو چکا ہے، کالج کی عمارت کے ساتھ ساتھ متعدد دیہات کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہونے والی پٹری ختم ہونے سے ان دیہات کی سفری مشکلات میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔
Tree
رکن قومی و صوبائی اسمبلی و ضلعی انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی طلبا اور اہل علاقہ کی پریشانی میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ،ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہر کی پٹری کو پکی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پٹری کی حفاظت اور ڈگری کی عمارت محفوظ اور اہل علاقہ کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔