سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گورنمنٹ پرائمری سکول راجڑ سرائے عالمگیر 1976 سے بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں چل رہا تھا۔
اے سی سرائے عالمگیر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جاوید چوہدری کی خصوصی دلچسپی سے گورنمنٹ پرائمری سکول راجڑ سرائے عالمگیرکی بھی سنی گئی۔ راجہ کامران حنیف ، سابق امیدوار کونسلر راجڑ کلاں، راجہ فراقت علی ، راجہ محمد فیاض۔ راجہ شاہد نے ایک کنال کا رقبہ گورنمنٹ پرائمری سکول راجڑ سرائے عالمگیر کے نام کروا دی ہے جس کو علاقہ کے عوام نے خوب سراہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محترمہ عزوبہ عظیم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن تحصیل سرائے عالمگیر راجہ محمد سعید فرازاور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سرائے عالمگیر چوہدری جاوید اقبال کو اہل علم سماجی سیاسی اور رفاحی شخصیات کا زبردست خراجِ تحسین اورسماجی ورکروں راجہ کامران حنیف ، سابق امیدوار کونسلر راجڑ کلاں ، راجہ فراقت علی ، راجہ محمد فیاض ۔ راجہ شاہدکے صدقہ جاریہ کو خوب سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی محکمہ تعلیم مخیر حضرات کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی پوگرام تشکیل دیں گئے۔