سرگودھا (جیوڈیسک) محکمہ انہار کے افسران کی عدم توجہی کے باعث نہر لوئر جہلم کے کئی مقامات پر پشتے انتہائی خستہ ہو کر زمینی کٹاؤ کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ سیلابی صورتحال میں قریبی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
بیسیوں مقامات پر زمینی کٹاؤ بڑھنے سے قریبی آبادیوں اور سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کو خطرات در پیش ہیں۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے صورتحال کا اقدامات کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔