کینسر کے مریضوں کا مفت علاج 17 کروڑ مختص کرنیکی سفارش

Punjab Government

Punjab Government

سرگودھا (جیوڈیسک) کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور اس ضمن میں صوبائی افسران نے حکومت سے محکمہ صحت کو 17 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک پرائیویٹ نجی کمپنی کے تعاون سے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سرگودھا، بہاولپور، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔