امیدوار برائے سٹی میئر عبدالحفیظ باوا کو کئی منتخب چیئرمنز کی حمایت حاصل ہوچکی ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: امیدوار برائے سٹی میئر اور کرپشن کیخلاف ہر دور میں سرگرم رہنے والے عبدالحفیظ باوا کو کئی منتخب چیئرمنز کی حمایت حاصل ہوچکی ہے’ یہ چیئرمینز سمجھتے ہیں کہ اگر عبدالحفیظ باوا سٹی میئر منتخب ہو گئے تو عوام کے فنڈز صرف عوام پر ہی خرچ ہوں گے اور کرپشن کا قلع قمع کر دیں گے۔

کیونکہ انہوں نے اپنے دور کے سب سے مضبوط ترین چیئرمین سٹی ناظم ممتاز چیمہ کے خلاف آواز اٹھائی اور ان کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا نو منتخب عوامی نمائندے چاہتے ہیں کہ اس شہر کوروایتی سیاستدانوں نے بہت لوٹ لیا ہے لہذا اب کوئی ایسا میئر آئے جو اس شہر کو بنا دے تو ان کی نظر میں شیخ عبدالحفیظ باوا سے بڑھ کر اور کوئی نہیں ہے۔

گزشتہ روز پی پی 66 ‘ 67 ’71 اور 72 سے ملنے کے لیے آنیوالے چیئرمینز نے ان کی حمایت کی تو ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے مجھے سخت نفرت ہے’ قیادت نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹکٹ دیا تو حلفاً کہتا ہوں کہ ایک صاف ستھری سیاست کو فروغ دے کر دونمبری کو ہر سطح پر ختم کردوں گا اور اپنے شہر کو مسائل فری بنا کر سب پر اپنی اہلیت ثابت کردوں گا بڑھکیں مارنے اوربھانت بھانت کی بولیاں مجھے بولنی نہیں آتیں ہمیشہ ایک ہی خواہش رہی ہے کہ جو بھی کہوں اس پر عمل کرکے دکھادوں۔