پیرمحل کی خبریں 11/12/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) آگاہی نہ ہونے کے باعث ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے رہ گئے حکومت پنجاب حقیقی چنائو کے پیش نظر کاغذات نامزدگی میں توسیع کرے چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل نمبر70 تفصیل کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 9نومبر 2016کو دن چاربجے تک ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میونسپل کمیٹیوں کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے اس سے پہلے رات 12;;00تک کی مدت مقرر کی جاتی رہی آگاہی نہ ہونے کے باعث کی امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے محروم ہوگئے چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل نمبر70نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین شپ کے لیے کاغذات نامزدگی میں توسیع کی جائے تاکہ حقیقی نمائندوں کا چنائو ممکن ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بین الاضلاعی فراڈ گینگ نے وکیل کا نام استعمال کرکے شہری کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق علامہ اقبال چوک کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی حاجی سلیم اللہ ولد اللہ دتہ کو فون نمبر0307-4895332سے سائل کو کال آئی کہ میں رائو امتیاز ایڈوکیٹ بول رہا ہوں میری بچی ساحل ہسپتال فیصل آباد میں داخل ہے اس کا آپریشن ہے تم مجھے چھ ہزار روپے ایزی پیسہ کروائو میں تم کو واپس آکر دے دوں گا رائو امتیاز ایڈوکیٹ حاجی سلیم اللہ کا دوست ہے جس کے ساتھ لین دین ہے حاجی سلیم اللہ نے رسید نمبر000877363044کے تحت ایزی پیسہ کروادیے جوالزام علیہ نے سحر پی سی او لاری اڈا گیٹ پیرمحل سے نکلوالیے متاثرہ حاجی سلیم اللہ نے رائو امتیاز ایڈوکیٹ کو فون پر بات کرکے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ رائو امتیاز ایڈوکیٹ نے توکوئی رقم نہ منگوائی ہے دیٹا نکلوانے پر محمد اشرف ولد ولی محمد چک نمبر1/14ایل ڈاکخانہ خاص ضلع ساہیوال کا نام نکلا متاثرہ حاجی سلیم اللہ نے تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی کھا د چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق کمے شاہ کے رہائشی محمد افضل کے گھر سے نامعلوم چور 3بوری کھاد ڈی اے پی مالیتی7500روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) چارکس مسلح ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب کا رہائشی عمرفاروق بسواری موٹرسائیکل مالیتی35000روپے پر سوار ہوکر پیرمحل شہر کی طرف سے آرہا تھا کہ 321گ ب کے قریب 4کس نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ، نقدی ، موبائل فون چھین کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف زیر دفعہ392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) غیر قانونی طور پر دکانوں پر کھلاڈیزل فروخت کرتے ہوئے دودکاند ار گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق غلام فاروقASIمعہ ملازمان نے مخبر کی اطلاع پر چک 57/3ٹکڑا میں کھلا ڈیزل فروخت کر تے ہوئے اعجاز احمد کو اپنی دکان میں موجود پٹرول ڈیزل سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا چک نمبر734گ ب کے رہائشی ذاکر حسین کو دکان میں کھلاڈیزل او رپٹرول ڈیزل سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر زیر دفعہ 43/44پٹرولیم ایکٹ مقدمات درج کرلیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) جعل سازی دھوکہ دہی سے فراڈ فروخت کرکے دوبارہ ہتھیانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کی رہائشی کوثر بی بی کا خاوند بسلسلہ روزگار کراچی مقیم ہے محمد انور وغیرہ نے مبلغ80000روپے بیعانہ لیکر پلاٹ کا قبضہ حوالے کیا اور بعدازاں دھوکہ دہی فراڈ سے پلاٹ ہتھیاکر کسی اور کو فروخت کردیا تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر مقدمہ درج دکان میں ری فلنگ کرتے ہوئے دکاندا رگرفتار مقدمہ درج فوڈ انسپکٹر کی کاروائی جعلی بناسپتی گھی فروخت کرنے پر دکاندا رکے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی میں رفاقت علی ASIمعہ ملازمان نے مخبر کی اطلاع پرمجرم اشتہاری کاشف عرف کاشی متعلقہ مقدمہ 73/14تھانہ اروتی جوکہ اپنے والد محمد اسلم کے ساتھ ہوٹل میں چائے پی رہا تھا پولیس کو آتا دیکھ کر اشتہاری ملزم کو فرارکروادیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ اروتی پولیس غلام قادر Siمعہ ملازمان نے مخبر کی اطلاع پر محمد عثمان کو اپنی دوکان واقع اڈا اروتی میں سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا اور موقع سے ری فلنگ سامان اور سلنڈر 2عدد برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے کر 285/286ت پ مقدمہ درج کرلیا محمد اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر عمران سہیل کے کریانہ سٹور واقع موضع اکبر سہو کی چیکنگ کے دوران رحمت بناسپتی کا نمونہ حاصل کر کے برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوایا گیا جو غیر معیاری ثابت ہو ا ہے جس پر تھانہ اروتی میں زیر دفعہ 23پنجاب پیور فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011امینڈنٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) لاکھوں آبادی پر مشتمل پیرمحل شہر اور حلقہ پی پی89 عام نادرا قومی شناختی کارڈ آفس ایک کمرے پر مشتمل مین رجانہ روڈ پر آفس کے باہر سائلین کی لمبی قطاریں سائلین اور عملہ سخت پریشان فی الفور نادرا آفس پیرمحل کو پرانی لائبری اقبال پارک میں منتقل کیا جائے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو لازمی قومی شناختی کارڈ بنانے کے لیے مراعات کااعلان کیا گیا جس کے تحت کئی شرائط ختم کرکے شہریوں کی شناختی کارڈ کے لیے رسائی ممکن کی گئی لاکھوں نفوس پر مشتمل تحصیل پیرمحل او رحلقہ پی پی89 جس کے ارد گرد چالیس سے زائد دیہات آباد ہے عام شناختی کارڈ آفس سے رجوع کرنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر آرہے ہیں علاوہ ازیں پی پی 89کے ضمنی انتخابات کے باعث پیرمحل نادرا آفس میں علی الصبح لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے نادر اآفس پیرمحل مین رجانہ روڈ پر ایک دکان میں قائم کیا گیا جس میں نادرا کے تمام امور انجام دینے سمیت سائلین کو داخل کیا جاتا ہے مین روڈ رجانہ روڈ پر دفتر واقع ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے عوامی حلقوںنے مقامی انتظامیہ کو اقبال پارک کے اندر موجود پرانی لائبریری اور ہال کو نادرا آفس کے لیے دینے کی اپیل کی تھی مگر مقامی انتظامیہ نے عملدرآمد ر دور کی بات موقع دیکھنا گوارانہ کیا نادرا آفس پیرمحل ایک کمرہ پر مشتمل ہونے کے باعث سائلین اور عملہ سخت پریشان ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اے سی پیرمحل سے اپیل کی کہ پیرمحل شناختی کارڈ آفس اقبال پارک کے اندر موجود پرانی لائبریری اور ہال میں منتقل کیا جائے