ن لیگ کی بال نو بال قرار شوکت نواز تارڑ گرائونڈ میں واپس

Meeting

Meeting

چکوال : امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 11 شوکت نواز تارڑنے اپنی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا اور ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی بھرپور کمپین چلانے کا عندیہ دیا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری ممبر شپ راجہ یاسر سرفراز، امیدوار برائے حلقہ پی پی 20 راجہ طارق افضل کالس ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ چکوال علی ناصر بھٹی ،سیکرٹری یوتھ شمالی پنجاب چوہدری محسن حسن خان،کونسلر تنویر عباس،امیدوار برائے کونسلر چوہدری غلام حسین (سینی)، چوہدری منصور،سردار عارف اور غفران عمر کہوٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر معززین علاقہ موجود تھے۔