امیدواروں کا انتقال، قومی اسمبلی کی دو،صوبائی اسمبلیوں کی پانچ نشستوں پر انتخابات ملتوی

Elections

Elections

کراچی(جیوڈیسک)امیدواروں کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر الیکشن نہیں ہوں گے،این اے 254 کراچی سے اے این پی کے امیدوار صادق زماں خٹک کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔

فیصل آباد کے این اے تراسی اور پی پی اکاون سے آزاد امیدوار میاں امجد انتقال کرگئے ، جس کے بعد دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔خانیوال کے پی پی دوسو سترہ سے آزاد امیدوار عبدالستار ،مظفر گڑھ میں پی پی254 سے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار مہر مشتاق احمد کے انتقال کے بعد الیکشن نہیں ہوں گے۔

پی بی بتیس جھل مگسی سے آزاد امیدوار عبدالفتح اور میرپور خاص کے پی ایس چونسٹھ سے آزاد امیدوار وقار کے انتقال کے بعد انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔