ڈاکٹر ز کی تقرری کیخلاف حکم امتناع جاری

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ صحت میں 450 ایڈہاک ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر امیت کمار نے اپنے وکیل جی این قریشی کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی ہے

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور قانون کے مطابق گریڈ 17 یا اس سے اوپر کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہی جاسکتی ہیں حکومت نے ان اسامیوں کے لیے 13 فروری کو اشتہار جاری کیے اور 14 اپریل کو انٹرویو کرکے امیدواروں کو ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کرلیا قانون کے مطابق ایدہاک تقرری چھ ماہ سے زائد کے لیے نہیں ہو سکتی۔