کوئٹہ(جیوڈیسک)وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کوئٹہ میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں انھیں صوبے میں شفاف انتخابات کے لیے امن و امان کے قیام پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان نے خصوصی شرکت کی۔
وزیر اعظم کو آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دی جس میں وزیر اعظم کو عام انتخابات کے دوران اور اس سے قبل صوبے میں امن و امان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں قیام امن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ حکومت تمام سیاسی رہنماں اور امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران تحفظ فراہم کرے گی۔