لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ رحیم یا رخان کے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں غیور عوام نے شرکت کر کے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، جنوبی پنجاب کے عوام جاگ گئے ہیں، 68 برس سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم جنوبی پنجاب کے عوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی ہمارے لئے مسیحا ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ گو نواز گو تحریک ہر گھرمیں پھیل چکی ہے۔ جلسے سے شریف برادران کے نااہل درباریوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈیفنس کے لالک چوک میں گزشتہ روز بھی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں شہدائے واہگہ بارڈر کے ایصال ٖثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور شمعیں بھی رو شن کی گئیں۔دھرنے کو 86 روز گزر گئے ہیں۔