کانز فیسٹیول میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا کے انوکھے انداز

Deepika Padukone

Deepika Padukone

کانز (جیوڈیسک) فرانس کے شہر کانز میں 72 واں سالانہ فلم فیسٹیول جاری ہے جس کے ریڈ کارپٹ پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فیشن کے جلوے بکھیرے۔

دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی معروف میک اپ برانڈ لورئیل کی نمائندگی کی اور اپنے منفرد اسٹائل سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

انہوں نے ہمیشہ کی طرح فیشن کے نئے انداز کا انتخاب کیا اور مختلف میک اپ اور ہیئر اسٹائلز کو اپنایا۔

اداکارہ نے کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے سے قبل ہی اپنے ہر اسٹائل کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تیاری کے حوالے سے ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں بتایا کہ وہ صبح چار بجے سے میک اپ اور نت نئے منفرد ملبوسات کا انتخاب کرکے تصاویر بنانے میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے لورئیل برانڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے پہلے سفید رنگ کی میکسی زیب تن کی۔