کانز فیسٹول، فرانسیسی اداکارہ کی شرکت سے ریڈ کارپٹ جگمگا اُٹھا

Juliette

Juliette

پیرس (جیوڈیسک) کانز فیسٹیول میں فرانسیسی اداکارہ جولیٹ کی انٹری سے ریڈ کارپٹ جگمگا اٹھا۔

کانز میلہ اپنے اختتام کے قریب ہے لیکن ستاروں کی کہکشائیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

فیسٹیول میں فرانسیسی اداکارہ جولیٹ کی فلم کا پریمئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز شخصیات بھی شریک تھیں جنہوں نے کیمرے کے سامنے پوز دینے کے ساتھ مداحوں کو آٹوگراف بھی دیئے۔