ممبئی (جیوڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کہا ہے کہ کینز فلم فیسٹیول ان کے لیے کوئی اجنبی پلیٹ فارم نہیں ہے وہ ماضی میں یہاں کئی مرتبہ آچکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ایشوریا رائے بچن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی وہ کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر نروس نہیں تھیں۔انھوں نے کہا کہ فیسٹیول میں شریک ہالی وڈ شخصیات نے ان کے ملبوسات کی تعریف کی۔ایشوریا رائے نے مزید کہا کہ فیشن اور ملبوسات کے انتخاب میں انھوں نے بہت محنت کی تھی جسے دنیا کے اس سب سے بڑے پلیٹ فارم پر سراہا گیا۔