تیونس (جیوڈیسک) تیونس کے ہدایت کار اور اداکار عبدالطیف کشیش کی فلم بلیو از دی وارمسٹ کلر نے کانزفلم فیسٹیول کا میدان مار لیا، کانز فلم فیسٹیول میں ہی تین روزقبل دکھائی جانیوالی فلم نے دنیا کی دیگرفلموں کو پچھاڑ دیا۔ دوسرابڑاایوارڈ کمبوڈین فلم “دی مسنگ پکچر نے جیت لیا۔
تیونس کیہدایتکار عبدالطیف کشیش کی فلم بلیو از دی وارمسٹ کلر کوتین روزقبل ہی کانزفلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اس نے تین دنوں میں فیسٹیول کے ججز، اداکاروں اور شائقین کواپنی گرفت میں لئے رکھا۔ سٹیون سپیل برگ جیسے ہدایتکاربھی فلم سے متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے اورآخر کار فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ فلم کینام کر دیا گیا۔
دس روز ہ فلمی میلے میں اٹھارہ فلموں کے مابین دوسرے بڑے ایوارڈ ان سرٹین ریگارڈ کے لئے مقابلہ ہوا لیکن فتح کا تاج کمبوڈیا کی فلم دی مسنگ پکچر کے حصے میں آیا۔ میلے میں گولڈن پام کے اعلی ترین اعزاز کے حصول کے لئے دس ممالک کی بیس فلمیں پیش کی گئیں۔
رومن پولانسکی فلم وینس ان فر مضبوط امیدوار سمجھی جارہی تھی لیکن غیرمتوقع طور پر ایوارڈ بلیواز دی وارمسٹ کلر نے جیت لیا۔ گرینڈ جیوری ایوارڈ فلم “ان سائیڈ لیون ڈیوس” اور “لائیک فادر، لائیک سن کیحصے میں آیا۔ نبراسکا میں شاندار اداکاری پر بہترین پر اداکار بروس ڈرن کوبہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جبکہ اداکارہ برینیس بیجو نے فلم دی پاسٹ میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ اپنے نام کیا۔