توپ چاہیے یا تفنگ، علی بابا حاضر خدمت ہے

Alibaba

Alibaba

چین (جیوڈیسک) آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا نے اپنے آئی پی او یعنی شروعاتی عوامی پیشکش سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں مالا مال کر دیا ہے۔ نیویارک سٹاک ایکسچینج میں اس کا شیئر 40 فیصد کے زبردست پریمیم پر درج کیا گیا۔

علی بابا امریکہ کی سلیکون ویلی سے کاروبار کرتی ہے اور دوسری آن لائن ريٹیل (خردہ) کمپنیوں کی ہی طرح اس کا زور خردہ خريداروں پر نہ ہو کر بڑے کاروباریوں پر رہتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹاک ایکسچینج میں شامل ہونے کے بعد علی بابا کا نام بھی فیس بک، ایمیزون اور ای بے جیسی کمپنیوں کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔

یہاں ذہن میں یہ سوال ابھر سکتا ہے کہ آخر علی بابا پر کیا کیا دستیاب ہے تو جواب کچھ اس طرح دیا جاتا ہے وہاں کیا دستیاب نہیں؟ یہ کمپنی آن لائن مارکٹنگ، آن لائن خدمات اور لاجسٹکس تو مہیا کراتی ہی ہے اس کے علاوہ یہ بہت سی دوسری چیزیں بھی فراہم کراتی ہے جس کا مختصرا ذکر یہاں کیا جارہا ہے۔ یہاں فوجی سازو سامان آپ کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اگر کوئی ٹینک، توپ، گولہ، راکٹ لانچر خریدنے کی حسرت رکھتا ہو تو اس کے لیے بھی علی بابا حاضر ہے۔