اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولوں کی بے دخلی پر کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولوں کی بےدخلی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
عدالت نے اسکولوں کی بےدخلی سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈزکی رپورٹ مسترد کرکے نئی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رپورٹ میں اسکولز کی بے دخلی کے سارے اشتہارات 2021 کے ہیں، بے دخلی کے لیے 2019 اور 2020کے اشتہارات کہاں ہیں؟
کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے کہا کہ تمام اشتہارات ہیں، عدالت کی سہولت کے لیے صرف 2021 کےاشتہار لگائے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹس سے اسکولزکی بے دخلی کے جتنے پبلک نوٹس جاری ہوئے تفصیل دیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔