کنٹونمنٹ علاقوں میں جیو ٹی وی کی نشریات بند کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ پریس کلب کے زیر اہتمام بعض کنٹو نمنٹ علاقوں میں جیو ٹی وی کی نشریات بند کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز پریس کلب سے ہوا اور جامع مسجد نقشبندیہ کے قریب ریلی کا اختتام ہوا ریلی کی قیادت صدر پریس کلب طار ق منیر بٹ نے کی جبکہ ریلی میں نائب صدر ڈاکٹر عمر نصیر ، جنر ل سیکرٹری تنویر احمد بٹ ، فنانس سیکرٹری شاہد شبیر ، ارکان گورننگ باڈ ی محمد اکرم ملک ، کاشف صابر خان ، شفقت عمران ،محمد اقبال مرزا ، فرحان راشد میر ، عرفان کامریڈ ، محمد عمر بٹ ، صدر یونین آف جرنلسٹس یاسر علی ، جنرل سیکرٹری مبشر بٹ ، نجف شیرازی ، راشد کھوکھر ، غلام فرید سندھو ، محمد شہباز ، ضیاء بٹ ، حافظ عمران ، ارشاد سندھو ، اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں نے جیو ٹی وی کی نشریات بند کرنے اورسینئر صحافی حامد میر پر حملے کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ صحافی متحد ہیں اورآزادصحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com