اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کا پلان تیار کرلیا ہے۔43 کینٹ ایریاز میں ساڑھے 18 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 20 ،سندھ کے 8 خیبر پختونخوا کے 11 اور بلوچستان کے 4 کنٹونمنٹ ایریاز میں 2 سو 3 وارڈز ہوں گے۔
جن میں خواتین کیلئے 17 اور اقلیتوں کیلئے 30 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ مرد ووٹرز کی کل تعداد 10 لاکھ 3ہزار 104 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 46 ہزار 341 ہے۔ کل 1 ہزار 298 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 15 ہزار 6 سو 13 پولنگ اہلکار تعینات ہوں گے۔