ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے ) کینٹ بورڈ لالہ رخ کی ڈسپنسری میں ادویات ناپید ، غریب لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں، کثیر بجٹ ر کھنے والا کینٹ بورڈ صحت کے بجٹ میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے ، ترقیاتی کاموں پر کثیر رقم خرچ ہورہی ہے مگر علاقہ مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ، کینٹ بورڈ ڈسپنسریاں سرائے بن گئیں،کینٹ بورڈ ڈسپنسری بستی لالہ رخ میں مفت ادویات کی دستیابی غیر فعا ل، غریب مریضوں کے لیے مفت ادویات کا حصول ناممکن بن گیا۔ ہسپتال میں نومبر 2015 سے ایک ٹیبلٹ بھی میسر نہیں۔ادویات کے حصول کے لیے مریضوں کو باہر بھیجنا پڑتا ہے ہسپتال عملہ تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ ڈسپنسری میں ادویات کی عدم دستیابی غریب مریضو ں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ روزانہ کی بنیا د پر 100سے زاہد مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے جس میں اکثر یت تعداد غریب لوگوں کی ہوتی ہے جو ایک سیرپ خریدنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے کینٹ بور ڈسپنسری بستی کے عملے کا کہنا تھا نومبر 2015 سے دوائیاں نہیںملیں۔جب بھی اعلی احکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے صرف یہ کہکر ٹال دیا کہ بورڈ میٹنگ میں منظوری نہیں ہوسکی۔
صرف لیت لال سے کام لیاجارہا ہے۔ لاکھوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ادارہ کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بورڈ میں بیٹھے کینٹ بورڈ کے اعلی افسران اور نو منتخب نمائندگا ن میٹنگ کے نام پر وقت اور وسائل کو ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے کینٹ بورڈ ڈسپنسری بستی میں موجود عملہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے وقت گزارنے پر مجبور ہے۔ وہاں پر موجود عملے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعدد بار اعلی افسران اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع بھجوا چکے ہیں لیکن دوائیوں کی ترسیل میں تعطل سمجھ سے بالا تر ہے۔بنیادی ادویات جس میں موسمی بخار اور موشن اور متلی کے لیے بنیادی ادویات بھی موجود نہیں۔
اور غریب مریضوں کو ادویات کے لیے باہر بھیجنا پڑھتا ہے جہاں انہیں مہنگی ادویات خریدنی پڑتی ہیں اس وقت ڈسپنسری ایک اینٹوں اور پتھروں سے بنی بلڈنگ کے سوا کچھ نہیں۔ پنجاب محکمہ صحت کی جانب سے مہیا کی جانے والی ادویات جس میں حفاظتی ٹیکے شامل ہیں دستیاب ہیں لیکن نہ ہونے کے برابر اس میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر موجود ایک مریض کا کہنا تھا کہ میں ایک غیرب مزدور ہوں مجھے پیٹ میں تکلیف ہے ڈاکٹر صاحب کو چیک کروایا لیکن دوائی موجود نہیں ہے اور پیسے بھی نہیں کہ میں دوائی لے سکوں۔ اعلی حکام اور انتظامیہ کینٹ بورڈ کے لیے لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں کی جانب سے چیرمین پی او ایف اور کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر واہ کینٹ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں تاکہ بنیادی صحت کی فراہمی غریب پاکستانیوں کے لیے ممکن بنائی جاسکے۔ اور کینٹ بورڈ ممبران بھی اپنیذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس سنگین مسلہ کی جانب حکام کی توجہ مبذول کرائیں ، تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات سے غریب لوگ مستفید ہوسکیں ،