کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) سترہ سال بعد ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے بعد سیاسی ہلچل عروج پر ہے، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے جنرل کونسلرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا۔

جس کے بعد نومنتخب نمائندے یوتھ، خواتین، اقلیتی اور کسان کونسلرز کا انتخاب کریں گے کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی نائب صدور کے عہدوں کی دوڑ بھی شروع ہو گئی ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن نائب صدر کیلئے بھی پرامید ہے کراچی میں بھی سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، جیتنے والی جماعتیں آزاد ارکان کو ساتھ ملانے کیلئے سرگرم ہیں۔

کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ ن اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے کامیاب ہونے والے چار آزاد کونسلروں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

پشاور کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں، مختلف جماعتوں نے آزاد امیدواروں کی حمایت کےدعوے بھی کئے ہیں۔