کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کو شفاف بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے : ظفر اقبال

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے موقعہ پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

ظفر اقبال حسین نے بتایا کہ پولنگ سٹیشنز پر کسی کو بھی ووٹروں کو گاڑیوں میں لانے کی اجازت نہیں دی گئی اور پریزائیڈنگ افسران کو انتخابات کے لئے مکمل تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریق سے ادا کر سکیں۔