کراچی (جیوڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ الیکشن مہم کےلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیاہے۔
گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا اور جمعرات سے جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گا۔
اپیل اور دیگر مراحل کے بعد امیدواروں کو 11اپریل کو نشان الاٹ ہوں اور پولنگ 25 اپریل کوہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار 2 لاکھ روپے سے زائد کے انتخابی اخراجات نہیں کر سکتے۔
جلسے، جلوس اور سائن بورڈ آویزاں کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ صرف کارنر میٹنگز کی اجازت ہے، الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔