کینٹ بورڈ راولپنڈی کے 103 مقامات سے لاروا برآمد

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے 103 مختلف مقامات سے لاروا بر آمد ہوا جس کو تلف کر دیا گیا، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کی انسدادِ ڈینگی مہم کی ٹیمیں کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر کی ہدایت پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سروے کر رہی ہیں، اینٹی ڈینگی مہم کی ٹیمیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں

اینٹی ڈینگی مہم کی ٹیموں نے کینٹ کے مختلف علاقوں مغل آباد، نورانی محلہ، گوالمنڈی ، پیپلز کالونی، چو ہڑ چوک، نصیرآباد، ڈھوک گجراں، الہ آباد، مصریال روڈ، ویسٹریج اوربرف خانہ کے علاقوں میں سروے کیا جس میں مجموعی طور پر 1053 گھروں کا معائنہ کیا گیا اور 103 مقامات سے لاروا بر آمد ہوا جس کو تلف کر دیا گیا اور علاقے میں سپرے بھی کروایا گیاتا کہ علاقے کے مکینوں کو اس خطر ناک ڈینگی وائرس سے جلد از جلد چُھٹکارا حاصل ہو۔ ترجمان بورڈ نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔