اسلام آباد (جیوڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قانون سازی اور حلقہ بندیوں کے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے وزارت دفاع اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔
الیکشن کمیشن حکام کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کو پندرہ ستمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے استفسار پر وزارت دفاع نے بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نہ تو کوئی قانون موجود ہے نہ ہی حلقہ بندیاں۔
جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے مگر جلد از جلد آرڈیننس کی تیاری کا عمل مکمل کیا جائے۔ قانون سازی مکمل ہونے اور حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دئے جانے کے بعد ہی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کی مشاورت سے کنٹونمٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہیجس کے بعد اس حوالے سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔