اسلام آباد (جیوڈیسک) قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں 15ستمبر تک بلدیاتی انتخابات نہ ہونا قابل افسوس ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کل سپریم کورٹ سے مزید وقت لیں۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق جیلانی کی صدارت میں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی الیکشن کمیشنز کے حکام ،سیکرٹری دفاع ، نادرا اورپاک فوج کے حکام بھی شریک ہوئے۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کی ڈیڈلائن 15 ستمبر تھی، الیکشن نہ ہونا افسوس ناک ہے، انہوں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ سپریم کورٹ سے کل (بدھ کو) مزید وقت لیں۔