اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے تین نومبر کو ملک کے 42 کنٹونمنٹ علاقوں میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن اور فوجی حکام کنٹونمنٹ بورڈز میں تین نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر متفق ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں تیار کیے گئے آرڈیننس کے مسودے کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔
جبکہ اورماڑا کینٹ میں حدبندی کا معاملہ متنازعی ہونے کے باعث وہاں الیکشن نہ کروانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نیکہا ہے کہ کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے نشانات انتخابی نشانوں کی فہرست سے نکال دیے ہیں، امیدوار کا متعلقہ کینٹ ایریا میں ووٹ ہونا ضروری ہے۔