ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) ڈیرہ بنوں روڈ پر تھانہ کینٹ کی حدود میں زرعی ورکشاپ کے قریب میلہ اسپان ومویشیاں کی سیکورٹی کے سلسلے میں موٹر سائیکل پرڈیوٹی پر جانیوالے دوپولیس اہلکاروں پر نامعلوم افرادکی فائرنگ’ دونوں پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسرے روزبھی دہشتگردی کی واردات میںڈیرہ بنوںروڈپرزرعی ورکشاپ کے قریب تھانہ کینٹ کی حدود میں دو پولیس اہلکار محمد عمران نمبر 1887 سکنہ مدنی ٹائون اور محمد فیصل نمبر 731 سکنہ محلہ کڑی علیزئی ڈیرہ شہر موٹرسائیکل پر پولیس لائن سے میلہ اسپان ومویشیان کی سیکورٹی کے سلسلے میںجارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پراندھادھندفائرنگ کردی۔ فائرنگ سے محمد عمران موقع پر شہید ہو گیا جبکہ محمدفیصل شدیدزخمی ہو گیا۔ جسکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورملزمان کی تلاش شروع کردی ۔واقعہ کے بعد شہر بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی نامعلوم افرادنے ڈیرہ شہر میں تھلہ لعل شاہ کے متولی کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ اس سے دوروزقبل بھی درابن روڈ پر لچھرا کے قریب مفتی محمود ہسپتال کی رپورٹنگ سنٹر کے انچارج حوالدارا صغر حسین کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔