جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دارلحکومت کیپ ٹان میں پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران جیکب زوما نے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی لازوال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے عوام سے درخواست کی وہ قوم کے ہیرو نیلسن مینڈیلا کی صحت کے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ انہوں کہا کہ سابق صدر نیلسن مینڈیلا تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں تاہم پھیپڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے وہ کچھ روز مزید اسپتال میں ایڈمٹ رہینگے۔