لاہور (جیوڈیسک) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں، کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔
پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ کوئی اور ملک نہیں کر سکتا، ٹی وی پر بیحد مصروف ہونے کی وجہ سے کسی اور طرف توجہ دینے کے لئے وقت نہیں۔
پاکستان میں پرائیویٹ ٹی وی سیکٹر کی وجہ سے اداکاروں کو نہ صرف کام کرنے کی زیادہ مواقع مل رہے ہیں بلکہ اس سے مقابلے کارجحان بھی پیدا ہوا ہے۔ پاکستان کا ڈرامہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں۔