پاکستان (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ بیجنگ چین کے دارالحکو مت بیجنگ میں وزیراعظم نواز شریف کا ایگزم بینک کے صدر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ چین پاکستان کا برادر ملک اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مختلف شعبوں میں چین کے تعان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایگزم بینک پاکستان میں انرجی سمیت ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کرے۔ ایگزم بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ ملاقات میں شہباز شریف، احسن اقبال، طارق فاطمی سمیت دیگر شریک تھے۔ وزیراعظم نواز شریف آج چینی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔