دارلحکومت اسلام آباد میں اسکولز جزوی طور پر کھل گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اسکولز جزوی طور پر کھل گئے، ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں اسکولز ابھی بھی بند ہیں۔

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز 11 اگست کو کھلنے تھے تاہم دھرنوں کی وجہ سے چھٹیوں میں 4 دفعہ توسیع کی گئی۔ دھرنوں کے باعث پولیس کی بھاری نفری اسکولز میں مقیم ہے۔ ترجمان کیڈ کا کہنا ہے کہ 33 اسکولز پولیس سے خالی کرا لئے گئے ہیں ، جبکہ 27 اسکولز میں ابھی بھی پولیس اہلکار مقیم ہیں۔