سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بینک نے 375 ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے تین سو پچھتر ارب روپے فراہم کر دیئے۔ مرکزی بینک نے سرمائے کی فراہمی پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹی بلز سات روز کے لئے خرید کر کی۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں خریدے گئے بلز پر نو اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد سالانہ شرح سود طے پایا ہے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں بانڈز اور بلز فروخت کرنے کے لئے سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر چار سو اڑسٹھ ارب کی پیشکش فراہم کی۔