سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کا اوپن مارکیٹ آپریشن

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)کراچی منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے سٹیٹ بینک کا اوپن مارکیٹ آپریشن کیا گیا، مزید چار سو بتیس ارب روپے فراہم کر دیئے گئے۔

کراچی سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔ ان بلز پر آٹھ اعشاریہ صفر نو فیصد سالانہ کے حساب سے شرح سود ادا کیا جائے گا۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے مجموعی طور پر چار سو اٹھانوے ارب کی پیشکش فراہم کی گئیں۔