سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ کو 248 ارب فراہم کر دئیے

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے دو سو اڑتالیس ارب روپے فراہم کر دئیے۔ مرکزی بینک نے سرمائے کی فراہمی سات روز کیلئے ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی،خریدے گئے۔

بلز پر مرکزی بینک آٹھ اعشاریہ نو پانچ فیصد سالانہ کے حساب سے شرح سود وصول کرے گا۔سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں حکومتی بلز فروخت کرنے کے لئے دو سو تریپن ارب ساٹھ کروڑ روپے کی پیشکش فراہم کیں۔