اسلام آباد (جیوڈیسک) سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے۔ عدالت کے باہر موجود لوگوں نے حامدمیر کا والہانہ استقبال کیا۔
حامد میر جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کیلیے سپریم کورٹ پہنچے تو لوگ طویل عرصے بعدحامد میر کو اپنے درمیان کر جذباتی ہو گئے اور ان کیحق میں نعرے لگانا شروع کردیے۔ حامد میر کچھ دیر ان افراد کے درمیان رہے جن میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی تھے اور پھر وھیل چیئر پر سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے۔اس دوران حامد میر مسلسل اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے رہے اور ان کے چہرے سے کرب نمایاں تھا۔
حامد میر کے بھائی عامر میر بھی ان کے ساتھ ہیں۔ حامد میر اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن میں بیان قلمبند کرائیں گے، وہ اس سے پہلے کراچی رجسٹری میں بھی کمیشن کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔