اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں جیو نیوز کے دفتر پر پتھراو دھرنے میں شریک بلوائیوں کا معمول بن گیا ، بدھ کو بھی پروگرام کیپیٹل ٹا ک جاری تھا اورحامد میر پروگرام کر رہے تھے۔
اسی دوران پتھراو ہوا تو حامد میر چونک گئے ۔بلوائیوں نے پتھراؤ کر کے جیو نیوز کے دفتر شیشے توڑ دیے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کے سیکریٹری طارق چوہدری نے کہا ہے کہ جیو پر مزید حملے کیے گئے تو عمران خان کے گھر کے سامنے احتجاج کریں گے۔