ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) کپتان کے وزیراعظم سے کئے گئے 5 مطالبے یہ ہیں: پہلا مطالبہ: پٹرول اور مٹی کا تیل 5، ڈیزل 20 روپے فی لٹر سستا کریں۔
دوسرا مطالبہ: گیس پر انفرا سٹرکچر ٹیکس واپس کیا جائے۔ تیسرا مطالبہ: بجلی پر 3 نئے ٹیکس واپس لئے جائیں۔ چوتھا مطالبہ: قومی اداروں کی انتظامیہ درست کی جائے۔
پانچواں مطالبہ: اسٹیل مل اور دیگر اداروں کے ملازمین کی رُکی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ عمران خان نے 2 مزید تجاویز بھی دیں۔ پہلی تجویز: ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں۔ دوسری تجویز: لوٹ مار کا پیسہ بیرون ملک سے واپس لایا جائے۔