لاہور (جیوڈیسک) آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں کپتانی کی میری بھی خواہش ہے، لیکن میں کبھی اس کے پیچھے نہیں بھاگا، شاہد آفریدی آج میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بستر نہیں، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا
میں مکمل فٹ ہوں،پوری طرح سمر کیمپ انجوائے کر رہا ہوں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تعلقات بہتر رکھنے کیلئے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، بھارت کو بھی چاہیے کہ پاکستان میں کرکٹ کو سپورٹ کرے، ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے ہمیشہ دور رہنا چاہیے۔