اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی پیش کش میں کتنے سنجیدہ ہیں اس کے لیے انہیں تین شرائط کو پورا کرنا پڑے گا تاکہ ان کے دعوے کی سچائی کو جانچا جا سکے۔
پرویز رشید کی پہلی شرط یہ ہے انتخابات میں قتل و غارت گری ، سرکاری مشینری کا استعمال کرنے والوں کو پارٹی سے نکالیں۔ شرط نمبر 2 عمران خان عہد کریں انتخابی چوری کرنے والوں کو آئندہ ٹکٹ نہیں دیں گے۔
شرط نمبر 3 عمران خان مرضی کے نتائج حاصل کرنے والے چار کے ٹولے کے نام افشا کریں۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان تین شرائط پوری نہیں کرتے تو الیکشن چوری کرنے والوں کے چیف کے طور پر جانے جائیں گے۔