ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود ملتان میں اپنی رہائش گاہ اور ڈیرے کے 6 بجلی کے بل ادا کر دیے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے رواں ماہ کے بل 96 ہزار 6 سو 80 روپے تھے جو انھوں نے ادا کیے ہیں ان کی رہائش گاہ اور ڈیرے پر واپڈہ کی طرف سے 6کنکشن لگے ہوئے ہیں جن میں سے 2 کنکشن ان کے اپنے نا م جبکہ 4 کنکشن ان کے رشتہ داروں کے نام ہیں۔