لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ابھی تک آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
2018 ء تک کپتان رہنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو جب تک ضرورت ہوئی اپنی خدمات دے سکتا ہوں۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بورڈ کی خواہش ہے کہ مصباح الحق ابھی ٹیم کی قیادت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مصباح الحق اپنے فیصلے میں مکمل طور پر آزاد ہیں تاہم پی سی بی کی خواہش ہے کہ وہ 2018ء تک ٹیم کی قیادت سنبھالیں۔ مصباح الحق 2010ء سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 50 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے 24 میں انہوں نے فتح سمیٹی۔