سات جولائی انیس سو اکاسی کو رانچی، بہار، بھارت میں پیدا ہونے والے مہندر سنگھ دھونی نے بیڈمنٹن اور فٹبال سے اسپورٹس کیرئیر شروع کیا۔ کرکٹ میں طبع آزمائی کی۔ انڈر 16 ٹورنامنٹ کھیلا۔ کھیل میں محنت کے ساتھ ساتھ وہ بطور ریلوے ٹکٹ چیکر مزدوری بھی کرتے رہے۔ تیئس دسمبر دوہزار چار کو دھونی نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔ دوسو پچیس ایک روزہ میچوں میں دھونی کے سات ہزار تین سو تیرہ رنز ہیں۔ دو دسمبر دوہزار پانچ کو سری لنکا کے خلاف انہیں ٹیسٹ کیپ ملی۔
ستتر ٹیسٹ میچوں میں چھ سنچریوں اور اٹھائیس نصف سنچری کی مدد سے دھونی نے چار ہزار دو سو نو جوڑے۔ بیالیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے سات سو اڑتالیس رنز بنائے۔ دوہزار سات میں راہول ڈریوڈ کے بعد بننے والے بھارتی کپتان نے آئی سی سی کے تینوں ٹائٹل، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آئی سی سی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔