لاہور (جیوڈیسک) مصباح الحق، اسد شفیق اور عبدالرحمان ون ڈے سیریز کھیلنے زمبابوے روانہ ہو گئے۔ مصباح الحق کہتے ہیں عمر اکمل کو ڈاکٹروں نے کھیلنے سے منع کیا ہے۔ عمر اکمل جلد کراچی جائیں گے جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔ بورڈ میں کئی لوگ ان کے لیے فکر مند ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ کے کپتان مصباح الحق نے زمبابوے روانگی سے پہلے لاہور ایئر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں کہاکہ عمر اکمل کو ڈاکٹرز نے کرکٹ کھیلنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ دورہ زمبابوے میں نئے لڑکوں کو چانس دیں گے۔ انور علی نے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ انور علی کو ون ڈے میں بھی موقع دیں گے۔