ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی /تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے کارگل محاز کے پہلے شہید کیپٹن محمد ناصر حمید شہید کی 16 ویں برسی نہائت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) جمیل حیدر، پاک آرمی،ہم ناصر یونٹ 69 سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن ناصر کے ساتھی افسران برگیڈیئرطارق خان نیازی،کرنل عادل شہزاد،کرنل نوید،کرنل علی حسن،،برگیڈیئر حسنین حیدر کرنل کمانڈنٹ ہم ناصر فیلڈ یونٹ،میجر عزیز احمد،میجر وقاص کاکڑ،میجر زبیر شہید کے والد محمد اکرم،صوبیدار میجر حمائت علی،میجر (ر)محمد حفیظ ودیگر افسران ودیگر افسران نے شہید کارگل کیپٹن ناصر شہید کے گھر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،جبکہ بعد ازاں مذکورہ افسران سابقہ رویات کے مطابق کیپٹن ناصر شہید کی قبر واقع بیئریئر نمبر دو قرستان گئے اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑحائی اور شہید کے بلندیہ درجات کے لئے دعا کی، اس موقع پر شہید کے بھائی میجر محمد عاطف ، والد راجہ عبدالحمید بھی موجود تھے،یار رہے کہ کیپٹن ناصر شہید جو کارگل محاز کے پہلے شہید تھے کا تعلق واہ کینٹ سے تھا،کیپٹن محمد ناصر حمیدجو شہادت کا جذبہ لیکر فوج میں آئے یکم جون 1999کو تاشفین پوسٹ جو سولہ ہزار کی بلندی پر واقع ہے پر دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ناصر شہید کی عمر اسوقت 23 سال تھی جبکہ پاک آرمی میں انکی سروس کی مدت ساڑھے تین سال تھی۔
ناصر شہید کی منگنی ہوچکی تھی تاہم شادی سے قبل ہی وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور شہادت کا عظیم رتبہ پا کر اپنی زندگی کو ہمیشہ کے لئے امر کردیا،انکے والد اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انکا سر فخر سے بلند ہے ، دفاع وطن کے لئے ایک نہیں وہ تمام بچوں کو قربان کرسکتے ہیں،واہ کینٹ کے اس سپوت کا تعلق پاک آرمی میں 69 فیلڈ ریجمنٹ سے تھا جو انکی شہادت کے بعد ہم ناصر ریجمنٹ کے نام سے منصوب کی گئی،جبکہ واہ کینٹ میں جس محلہ میں وہ رہتے تھے وہاں سے گذرنے والی روڈ کو بھی انکی شہادت کے بعد کیپٹن ناصر شہید روڈ کا نام سے منصوب کیا گیا،ہر سال انکے والد اور اہل خانہ پورے اہتمام کے ساتھ انکی برسی مناتے ہیں ، محمد ناصر حمید شہید کی 16 ویں برسی کے موقع پر انکے والد راجہ عبدالحمید کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ میرے ایک بیٹے نے دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا،میرے تین بیٹوں میں سے اگر کسی وقت بھی اس ملک خداداد کو ضرورت پڑے تو میں فخر سے اپنے ان سپوتوں کو دفاع وطن کے لئے پیش کرونگا، انھوں نے تمام احباب کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بیٹے کی برسی کے لئے وقت نکالا،،شہید کے والد کا کہنا تھا کہ جنرل ناصر خان جنجوعہ باقائدگی سے ہر سال انکے بیٹے کی برسی میں شریک ہوتے ہیں،جو انکے اور انکے اہل خانہ کے لئے اعزاز کی بات ہے،شہید کارگل کیپٹن ناصر شہید کے کورس میٹ بھی برسی کی تقریب میں موجود تھے جنہوں نے شہید کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ریجمنٹ جو کہ اب (ہم ناصر )کے نام سے پہچانی جاتی ہے کی جانب سے بھی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038